لائنل میسی نے گول کرکے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ یادگار بنالیا

لائنل میسی نے گول کرکے اپنا  آخری انٹرنیشنل میچ یادگار بنالیا

بیونس آئرس (سپورٹس ڈیسک )ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لائنل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیرباد کہہ دیا، میسی نے افریقی ملک بینن کے خلاف دوستانہ میچ میں آخری گول کرکے 21 سالہ کیرئیرکو الوداع کہا۔۔۔

بیونس آئرس میں بینن کے خلاف کھیلے گئے اپنے 208 ویں اور آخری میچ میں 39 سالہ میسی نے خود ایک گول کیا جبکہ 2 گولز میں معاونت کی، جس کی بدولت ارجنٹائن نے3-0سے فتح حاصل کی۔85 ہزار سے زائد تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم میں مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے لائنل میسی کو جذباتی انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...