گرلز ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کیلئے 2ڈچ کوچز کی پاکستان آمد
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی گرلز ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کے لئے دو ڈچ کوچز پاکستان پہنچ گئے ۔ڈچ کوچز رچرڈ سنائیر اور۔۔
رابرٹ جسٹس پاکستان کی گرلز ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کی نگرانی کریں گے ۔ رچرڈ سنائیر اور رابرٹ جسٹس کی مہارت اور تجربہ نوجوان پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔پی ایچ ایف نے رچرڈ سنائیر اور رابرٹ جسٹس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اورڈچ کوچز کی خدمات کوپاکستان میں خواتین ہاکی کے فروغ اور مستقبل میں بہتری کے لئے اہم قرار دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments