ٹی 20سیریزکاآغاز ،پاکستان اور سری لنکا کا آج پہلا میچ

ٹی 20سیریزکاآغاز ،پاکستان اور سری لنکا کا آج پہلا میچ

ٹی 20سیریزکاآغاز ،پاکستان اور سری لنکا کا آج پہلا میچ ٹرافی کی رونمائی ،صاحبزادہ فرحان اور کوشال مینڈ س نے فوٹو سیشن کروایا

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریزکا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،گزشتہ روز سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور بھرپورپریکٹس سیشن کئے ہیں ۔سیریز کے آغاز سے قبل گزشتہ روز ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان اور سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشال مینڈ س نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کروایا۔ سیریز کے تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس ساڑھے 5 بجے ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 30 ٹی ٹونٹی میچوں میں سے پاکستان نے 18 اور سری لنکا نے 12 میں کامیابی حاصل کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...