عامر سہیل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ ، پی سی بی کے اقدامات کی تعریف
لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا دورہ کیا۔
عامر سہیل نے قومی کرکٹ اور کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے جاری اقدامات اور جدید سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان کرکٹ کی بہتری اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لئے وسائل فراہم کرنے کے عزم کو سراہا۔سابق کپتان نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ترقیاتی کاموں اور ہائی پرفارمنس پروگرامز کا بھی معائنہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments