جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ ،آسٹریلیا کے 390رنز ،میٹ رینشا کی سنچری
ڈربن(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 390رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،جنوبی افریقہ نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 27رنزبنالئے ۔
آسٹریلیانے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز 187رنز 6کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی ،میٹ رینشا نے شاندار سنچری سکور کی ،وہ 190رنزبناکر آؤٹ ہوئے ،کپتان پیٹ کمنز نے 43رنزکی اننگز کھیلی ۔ویان ملڈر نے 4اورمارکو جانسین نے 3وکٹیں لیں ۔جنوبی افریقہ کے ریان ریکلٹن بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ آئیڈن مارکرم 15اور ڈیوڈ بیڈنگھم 12رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments