وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج، خیبرپختونخوا کی صورتحال سے متعلق بڑے فیصلے متوقع
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا انتہائی اہم اجلاس آج صبح ساڑھے 9 بجے طلب کر لیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہوگا، جس وفاقی وزراء شرکت کریں گے، اجلاس میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات، سکیورٹی چیلنجز اور انتظامی صورتحال پر غور کرے گی۔
خیبر پختونخوا کی صورتحال پر پولیس اور احساس اداروں کی خصوصی رپورٹس وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کئے جانے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کی بحالی اور گورننس سے متعلق اہم امور وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال سے متعلق بڑے اور اہم آئینی اور انتظامی فیصلے متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ یا ایمرجنسی کے معاملے پر اتفاق ہوگیا، 13 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلائے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments