انڈر 19ویمنز ٹی ٹونٹی سہ ملکی سیریز ، پاکستان کو شکست
پاکستان نے 105 رنز بنائے ،سری لنکا نے ہدف 13.3 اوورز میں حاصل کیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)انڈر 19 ویمنز ٹی ٹونٹی سہ ملکی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، سری لنکا کی لیمانسا تھلا کرتنے کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ویمنز ٹی ٹونٹی سہ ملکی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں پر 105 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے شہر بانو 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔سری لنکا کی لیمانسا تھلا کرتنے نے 14 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا نے 106 رنز کا ہدف 13.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔سری لنکا کی سنجنا کویندی نے 28 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان فائنل 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں 14 اکتوبر کو آخری لیگ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments