پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ٹیموں کی راولپنڈی میں ٹریننگ
کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے کے دوران بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکن ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کیا۔پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز کیلئے اولپنڈی میں موجود ہیں،پاکستانی کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی نگرانی میں پریکٹس کی۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی سری لنکن ٹیم نے بھی ٹریننگ سیشن کیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے کے دوران بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کے سیشنز میں حصہ لیا۔انگلینڈ کی ٹیم آج دوپہر 12 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی جبکہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شام 4 سے 7 بجے کے دوران ٹریننگ کریں گی۔ ایک روزہ ٹرائی نیشنل سیریز کا پہلا میچ کل اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments