سری لنکا کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن کی مارگلہ ہلز میں ماؤنٹین بائیکنگ
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق پروٹیزٹیسٹ کرکٹر گیری کرسٹن نے گزشتہ روز اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں ماؤنٹین بائیکنگ کے خوب مزے لئے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوئے ۔
گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ وہ ماؤنٹین بائیکنگ کی اجازت ملنے پر شکر گزار ہیں یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور انہیں اس کے ذریعے قدرتی مناظر کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔ مارگلہ ہلز انتہائی شاندار ہیں اور یہاں ماؤنٹین بائیکنگ کا تجربہ بہت خوشگوار رہا۔ان کا کہناتھااگر انہیں شمالی علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے ایک یا 2 دن بھی مل جائیں تو وہ وہاں جانا پسند کرینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments