ڈبلیو 15ورلڈ ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ ختم

 ڈبلیو 15ورلڈ ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ ختم

آسٹرڈ سیروٹ ویمنز سنگلز ، تھائی لینڈ اور چین کی جوڑی ویمنز ڈبلز کی فاتح

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد میں ڈبلیو 15 ورلڈ ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ ختم ہوگیا، فرانس کی آسٹرڈ سیروٹ نے ویمنز سنگلز جبکہ تھائی لینڈ اور چین کی جوڑی نے ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ویمنز سنگلز فائنل میں فرانس کی آسٹرڈ سیروٹ نے تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپیچ کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دی۔ڈبلز فائنل میں تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپیچ اور چین کی رو شی وو نے جرمنی اور ازبکستان کی جوڑی کو ہرایا۔ ٹورنامنٹ میں 17 ممالک کی 31 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں چیمپئنز اور رنرز اپ میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...