کینیڈاکی ہاکی ٹیم آئندہ برس فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی

کینیڈاکی ہاکی ٹیم آئندہ برس فروری  میں پاکستان کا دورہ کرے گی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)کینیڈاکی ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق کینیڈا کی قومی ہاکی ٹیم فروری 2027 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی نے کہا ہے کہ کینیڈا کی ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہے ، اس حوالے سے مثالی انتظامات کئے جائیں گے ۔ کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورئہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس دورے سے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...