نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ انونسبلز و سٹرائیکرز نے میچز جیت لئے
لاہور(سپورٹس ٖرپورٹر)نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں انونسبلز نے کنکررز کو چھ وکٹوں جبکہ سٹرائیکرز نے چیلنجرز کو آٹھ وکٹوں سے ہرادیا۔پہلے میچ میں کنکررز نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے ، نورین یعقوب 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں،انوشہ ناصر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
انونسبلز نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گل فیروزہ نے 38 رنز کی اننگز کھیلی ۔دوسرے میچ میں چیلنجرز نے سات وکٹوں پر 105 رنز بنائے ،زیب النسا ، رامین شمیم اور نیلم مشتاق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔سٹرائیکر ز نے ہدف 2وکٹوں پرپوراکرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments