اسلام آباد میں بلی جین کنگ کپ کا عالمی ٹینس میلہ سج گیا
ایونٹ میں بحرین، بھوٹان، ایران، اردن، کویت، مالدیپ ،قطر کی ٹیمیں شامل
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں خواتین ٹینس کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم، پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں بلی جین کنگ کپ (بی جے کے سی) ایشیا/اوشیانا گروپ III (B) 2026 کا عالمی میلہ سج گیا۔ بین الاقوامی ٹیموں کے استقبالیہ اور میڈیا بریفنگ کے بعد کپتانوں کا اہم اجلاس، آفیشل ڈرا کی تقریب اور ٹرافی کی رونمائی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ اس عالمی ایونٹ میں بحرین، بھوٹان، ایران، اردن، کویت، مالدیپ، پاکستان اور قطر سمیت مجموعی طور پر 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی نے تمام ممالک، کپتانوں اور کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا ،اس مہم کا 60 فیصد فنڈ کینسر کے علاج اور 40 فیصد خواتین کی ٹینس کے لیے مختص کیا جائے گا ،مہم کے سلسلے میں 23 اکتوبر کو ایک خصوصی "فنڈ ریزنگ گالا" منعقد ہوگا جس میں راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور بابر اعظم جیسی عالمی سپورٹس شخصیات کی یادگار اشیاء کی نیلامی کی جائے گی، ٹورنامنٹ کے باقاعدہ مقابلے آج سے شروع ہو رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments