انڈر17ون ڈے سیریز،پاکستان کی لنکا پر فیصلہ کن برتری
چوتھے میچ میں 93رنزسے فتح ،اذان احمد کے 82رنز،عمارخان کی 3وکٹیں
ملتان (سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر 17 ٹیم نے سری لنکا کو 93 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز میں 3-1کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ملتان میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 273 رنز بنائے ، کپتان اذان احمد نے 61 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی،محمد یوسف نے 60 اور داؤد توقیر نے 44 رنزبنائے ۔ سری لنکا کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکی اور پوری ٹیم 180 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عمار خان نے 44 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فہد اقبال اور محمد صائم نے دو، دو وکٹیں لیں ۔سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments