پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ،امام الحق نے ڈبل سنچری بناڈالی

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ،امام الحق نے ڈبل سنچری بناڈالی

او جی ڈی سی ایل کی اننگز 9وکٹوں پر 410رنز پر ڈکلیئر،غنی گلاس کو 96رنزکاخسارہ ایس این جی پی ایل کو میچ جیتنے کیلئے 104،ایم آئی ٹی سلوشنز کو 47رنز درکار

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے ساتویں راؤنڈ کے تیسرے روز ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں او جی ڈی سی ایل کے اوپنر امام الحق نے غنی گلاس کے خلاف 19 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست ڈبل سنچری بناڈالی ،انہوں نے 200رنزبنائے ،اوجی ڈی سی ایل نے پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 410 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی، غنی گلاس نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 82 رنز بنا لئے اورابھی اسے 96رنزکے خسارے کا سامناہے ۔ شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کے آر ایل کی ٹیم دوسری اننگز میں 234 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ایس این جی پی ایل کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف ملا،اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنالئے ہیں اور فتح کیلئے 104 رنز درکار ہیں۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی ویژن نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے وقار حسین کے 171 اور تیمور خان کے 151 رنز کی بدولت 394 رنز بنائے تاہم ایم آئی ٹی سلوشنز کو کامیابی کیلئے محض 47 رنز کا ہدف ملا ہے ۔ نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں علی شان کی ناقابلِ شکست سنچری اور کامران غلام کے 88 رنز کی بدولت 398 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے جواب میں کنگز مین اکیڈمی نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 166 رنز بنا لئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...