بروک کا ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا، انہوں نے بھارتی بیٹر شبھن گل کا ریکارڈ 22 دنوں میں ہی توڑ دیا۔
ہیری بروک سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔یہی نہیں بلکہ انہوں نے ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ انہوں نے 114 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی، اپنی اننگز میں ہیری نے 21 چوکے اور 10 چھکے لگائے ۔ اس سے قبل شبھن گل نے 30ستمبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 117 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔ اس کے علاوہ پیری پاکستان کی سرزمین پر ون ڈے کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹر بھی بن گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments