انگلینڈ کیخلاف بولرز نے شاندار کارکردگی دیکھائی:شان ٹیٹ
انگلینڈ کیخلاف بولرز نے شاندار کارکردگی دیکھائی:شان ٹیٹ ہیسن نے پلیئرزکے آرام اور تیاری کے درمیان اچھا توازن قائم کیا ہے ، بولنگ کوچ
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں پاکستانی بولرز کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی ہے ۔انگلینڈ جیسی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کیخلاف بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،جبکہ فاسٹ بولرز اور سپنرز بھی بہترین انداز میں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے کہا کہ حارث رؤف،شاہین شاہ آفریدی،نسیم شاہ اور فہیم اشرف کے ساتھ دوبارہ کام کرنا اچھا لگ رہا ہے ۔سیریز سے قبل فرسٹ کلاس میچز کھیلنے سے بولرز کو فائدہ ہوا ہے ، کیونکہ انٹرنیشنل سیریز سے پہلے میچ پریکٹس کرنا انتہائی ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بولرز کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ان کے ورک لوڈ کا خیال رکھنا بھی اہم ہے ۔ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کے آرام اور تیاری کے درمیان اچھا توازن قائم کیا ہے ۔مصروف کرکٹ شیڈول میں کھلاڑیوں کے لیے آرام کے دن بہت اہمیت رکھتے ہیں، جن کا فائدہ صرف اگلے میچ میں نہیں بلکہ طویل مدت میں بھی ہوتا ہے ۔شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ دنیا کی بہترین وائٹ بال ٹیموں میں شامل ہے اور اسکے مضبوط بیٹنگ آرڈر کیخلاف بولنگ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments