آج انگلینڈ سے ٹاکرا،قومی کرکٹرز گلابی رنگ کی کٹ پہنیں گے

آج انگلینڈ سے ٹاکرا،قومی کرکٹرز گلابی رنگ کی کٹ پہنیں گے

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کامیچ خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام کردیا شاہین آفریدی اور بابرا عظم کی دستخط شدہ شرٹس نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ کیلئے آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں میدان لگے گا جہاں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس میچ کو خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام کررکھاہے اور قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گلابی رنگ کی کٹ میں نظر آئیں گے ۔یہ پی سی بی اور پنک ربن کی چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے مشترکہ کاوش ہے جس کیلئے پی سی بی کی جانب سے دستخط شدہ خصوصی فین شرٹس کی نیلامی کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔پی سی بی کے مطابق شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے دستخط شدہ شرٹس نیلامی کیلئے پیش کی جائیں گی، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم چھاتی کے کینسر سے متاثرہ خواتین کے علاج پر خرچ ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...