رضا اللہ کا اپنی ہی گیند پر شاندار کیچ، ویڈیو وائرل ہوگئی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر رضا اللہ نے اپنی ہی گیند پر شاندار کیچ تھام کر شائقین کو حیران کر دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اکاؤنٹ سے رضا اللہ کے کیچ تھامنے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اورویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔رضا اللہ نے میچ کے 33ویں اوور میں ول جیکس کو گیند کروائی جسے بلے باز نے کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند سیدھی باؤلر کی طرف چلی گئی۔ رضا اللہ نے ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر بلے باز کو پویلین کی راہ دکھادی ۔ رضا اللہ نے 8 اوورز میں 38 رنز دے کر انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments