بدترین مار پڑنے پر انگلش باکسر فابیو وارڈلی باکسنگ مقابلو ں سے معطل

بدترین مار پڑنے پر انگلش باکسر فابیو  وارڈلی باکسنگ مقابلو ں سے معطل

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلش پروفیشنل باکسر فابیو وارڈلی کو ان کے ہم وطن باکسر ڈینیئل ڈوبوا کے ہاتھوں بدترین مار پڑنے کے بعد باکسنگ مقابلوں میں حصہ لینے سے معطل کر دیا گیا ۔31 سالہ وارڈلی نے گزشتہ ہفتے کے روز لندن کے او2 ایرینا میں ڈینیئل ڈوبوا کے خلاف دوبارہ مقابلے میں بری مار کھائی۔

یہ مقابلہ دوسرے راؤنڈ کے 2 منٹ اور 21 سیکنڈ بعد اس وقت ختم ہوا جب ان کے ٹرینر بین ڈیوسن نے مزید لڑائی روکنے کیلئے تولیہ رنگ میں پھینک دیا۔ برطانوی باکسنگ بورڈ کے قواعد کے مطابق ٹیکنیکل ناک آؤٹ کے ذریعے شکست کھانے والے باکسر پر کم از کم 28 دن کی پابندی عائد کی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...