چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف ،احمد سلطان کیانی فاتح

چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف ،احمد سلطان کیانی فاتح

دعا فرید راؤ ویمنز اور مصطفی زبیر جونیئرز کیٹیگری میں ٹائٹل کے حق دار

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)گالفر احمد سلطان کیانی نے 19ویں چیف آف دی نیول سٹاف امیچورز گالف کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، احمد ظفر حیات نے سینئرز، امی چن نے ویمنز (ورلڈ امیچور گالف رینکنگ)، دعا فرید راؤ نے ویمنز اور مصطفی زبیر نے جونیئرز کیٹیگری میں شاند ار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ چار روزہ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے ، جنہوں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ نیول چیف نے تمام کامیاب گالفرز کو مبارکباد پیش کی اور مقابلے میں شریک کھلاڑیوں کی بہترین مہارت، محنت اور اعلیٰ سپورٹس مین شپ کے معیار کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...