نئے ٹیلنٹ کی تلاش ،سکول ہاکی لیگ کا دسمبر میں آغاز

نئے ٹیلنٹ کی تلاش ،سکول ہاکی لیگ کا دسمبر میں آغاز

لیگ میں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان،آزاد جموں و کشمیر کے سکول شامل

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تحت پاکستان میں ہاکی کے فروغ، نچلی سطح پر نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور انڈر 18 اور انڈر 21 قومی ٹیموں کیلئے بہترین کھلاڑی تیار کرنے کے مقصد کے تحت سکول ہاکی لیگ پاکستان کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ لیگ میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے سکول شامل ہوں گے ۔ مقابلوں کا آغاز رواں سال دسمبر سے ہوگا جہاں سکولز ڈسٹرکٹ، زونل اور صوبائی یا علاقائی کوالیفائرز سے ہوتے ہوئے فائنل مرحلے میں پہنچیں گے ۔ لیگ کے حتمی مقابلے جنوری میں اسلام آباد میں ہوں گے ،لیگ کے انتظامات اور حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ ٹاپ تین پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کو کم از کم دو سال کیلئے ماہانہ وظائف دئیے جائیں گے بشرطیکہ وہ ہاکی سے وابستہ رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...