پاکستان ہینڈبال سپر لیگ کا کل سے فیصل آباد میں آغاز

پاکستان ہینڈبال سپر لیگ کا کل سے فیصل آباد میں آغاز

ایونٹ میں 6ٹیمیں شریک ، میچز 2نومبر تک کھیلے جائیں گے :ثقلین کوثر

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان ہینڈبال سپر لیگ کل 27 اکتوبر سے فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس فیصل آباد میں شروع ہو گی۔پاکستان ہیڈ بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل ثقلین کوثر نے بتایا کہ لیگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور لیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں صہیب کلب، نیشنل کلب، کوئٹہ بولان کلب، فیصل آباد فالکن، نیشنل جونیئر اور نیشنل یوتھ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سپر لیگ کے میچز 2 نومبر تک کھیلے جائیں گے اور لیگ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...