18سالہ بنگلہ دیشی کرکٹر خون کے کینسر سے جاں بحق

18سالہ بنگلہ دیشی کرکٹر خون کے کینسر سے جاں بحق

مہدی حسن ہردوئے کو ایمبولینس میں ڈھاکہ منتقل کیا جارہاتھا کہ دم توڑگئے

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک )خون کے سرطان میں مبتلا بنگلہ دیش کی انڈر 18 کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر مہدی حسن ہردوئے علاج کے لئے ڈھاکہ منتقلی کے دوران ایمبولینس میں انتقال کرگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چٹاگانگ ڈویژن کی انڈر 18 ٹیم کے رکن مہدی حسن ہردوئے خون کے سرطان میں مبتلا تھے ، انہیں بہتر علاج کے لئے ڈھاکہ منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے ۔بائیں ہاتھ سے فاسٹ باؤلنگ کرنے والے مہدی حسن ہردوئے کو چٹاگانگ کی جونیئر کرکٹ میں ایک باصلاحیت اور ابھرتا ہوا کھلاڑی سمجھا جاتا تھا۔رواں سال جولائی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل نے ان کے علاج کے لئے 5، 5 لاکھ ٹکا فراہم کئے تھے تاہم طبی کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جاسکی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اوردیگر ملکوں کے کرکٹ آفیشلزنے نوجوان کرکٹر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...