پاکستان لگا تار4بین الاقوامی سکواش مقابلوں کا میزبان

پاکستان لگا تار4بین الاقوامی سکواش مقابلوں کا میزبان

4 لاکھ 39 ہزارڈالرز کی مجموعی انعامی رقم کے ان ٹورنامنٹس میں دنیا کے معروف مرد اور خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرینگے ٹورنامنٹس میں 3کا انعقاد کراچی میں ہوگا،سلور کیٹیگری کی سکواش چیمپئن شپ اسلام آباد میں 24سے 28نومبر تک کھیلی جائے گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں انٹرنیشنل سکواش کے دروازے کھل گئے ، اسلام آباد میں جاری ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے بعد پاکستان لگاتار 4 بین الاقوامی سکواش مقابلوں کی میزبانی کرے گا، 4 لاکھ 39 ہزارڈالرز کی مجموعی انعامی رقم کے ان انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں دنیا کے معروف مرد اور خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے ،اسلام آباد میں شروع ہونے والی ایشین ٹیم چیمپئن شپ میں ایشین سکواش فیڈریشن کے رکن ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا آغاز کر دیا ہے ، اس کے ساتھ ہی پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کے سالانہ کیلنڈر میں شامل 4 مقابلوں کی میزبانی پاکستان کرے گا،مجموعی طور پر4 لاکھ 39 ہزارڈالرز کی انعامی رقم کے ان ٹورنامنٹس میں 3 کا انعقاد کراچی میں ہوگا۔سلور کیٹیگری کی چیف آف ایئرسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2026 اسلام آباد میں 24 سے 28 نومبر تک کھیلی جائے گی، 40 ہزارڈالرز کی چیمپئن شپ میں مینز ایونٹ کے مقابلے ہوں گے ، کراچی میں کھیلے جانے والے 3 لاکھ 99ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے 3انٹرنیشنل مقابلوں کا آغاز 18 ہزار ڈالرز کی چیف آف نیول سٹاف چیمپئن شپ سے ہوگا۔ چیمپئن شپ میں ایک ہزار ڈالرز کا ویمن پی ایس اے ایونٹ بھی شامل ہوگا ، ویمن ایونٹ میں مصر ہی کی عالمی 14 سلمہ ہانی ٹاپ سیڈ اور ان کی ہم وطن عالمی نمبر 19 ندا عباس سیڈ 2 ہوں گی،ایک لاکھ 30ہزار ڈالرز کی چیمپئن شپ میں مینز اور ویمن ایونٹ میں مساوی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ برانز کیٹیگری کی چیمپئن شپ کے بعد 5 سے 10 جنوری 2027 تک گولڈ کیٹیگری کی کراچی اوپن چیمپئن شپ میں ڈھائی لاکھ ڈالرز کی پرکشش انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...