جوکووچ پیرس ماسٹرز کی تاریخ میں معمر ترین میچ فاتح
پیرس (سپورٹس ڈیسک)سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ،ریکارڈ 7بار کے پیرس ماسٹرز چیمپئن نووک جوکووچ ٹورنامنٹ کی۔۔۔
تاریخ میں میچ جیتنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے ۔ جوکووچ نیپیرس ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی رانڈ میں موناکو کے ویلنٹین واچروٹ کو 6-7(5-7)اور 1-6 سے شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔39 سالہ نووک جوکووچ کے لیے یہ سیزن کافی مشکل رہا ہے ، جہاں انہوں نے آسٹریلین اوپن کے فائنل اور ومبلڈن کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ اور یو ایس اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئے ۔ جوکووچ نے گزشتہ ماہ چائنا اوپن میں اپنے کیریئر کا 102 واں ٹائٹل جیتا تھا لیکن اس کے بعد شنگھائی اور بیسل میں انہیں ابتدائی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments