انڈر 19 ایشیا کپ آج سے شروع
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19ایشیا کپ آج سے عمان میں شروع ہوگا۔پاکستان انڈر 19 ٹیم اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔۔
، گرین شرٹس کا پہلا میچ کل یو اے ای سے ہوگا۔پاکستان گروپ اے میں شامل ہیں دیگر ٹیموں میں بھارت، یو اے ای اور نیپال شامل ہیں۔ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند اور کھلاڑی ایونٹ کے لیے پُراعتماد ہیں۔ نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے ، ٹائٹل کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments