عامرخان کا پاکستان پروفیشنل باکسنگ بورڈ قائم کرنیکا اعلان

عامرخان کا پاکستان پروفیشنل باکسنگ بورڈ قائم کرنیکا اعلان

باکسرز، ریفریز ، ججز کی رجسٹریشن اور جدید تربیت کا نظام متعارف کرایاجائیگا حکومت سے سرکاری اراضی پر اکیڈمی بنانے میں تعاون کا کہاہے :عامرخان

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پریس کانفرنس کے دوران ’’پاکستان پروفیشنل باکسنگ بورڈ’’کے قیام کا اعلان کر دیا جس کے تحت ملک بھر کے باکسرز، ریفریز اور ججز کی باقاعدہ رجسٹریشن، لائسنسنگ اور جدید تربیت کا نظام متعارف کرایا جائے گا جبکہ عالمی باکسنگ تنظیموں سے روابط بھی قائم کئے جائیں گے ۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خصوصاً کراچی کے علاقے لیاری سمیت مختلف حصوں میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن مناسب سہولیات اور مالی معاونت نہ ہونے کے باعث کئی باصلاحیت کھلاڑی بیرون ملک جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں، حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ خالی سپورٹس کمپلیکس اور سرکاری اراضی پر اکیڈمیز کے قیام میں تعاون کرے ۔انہوں نے بتایاکہ رجسٹریشن کیلئے ویب سائٹ فعال کر دی گئی ہے اور پاکستان پروفیشنل باکسنگ بورڈ کے تحت پہلا پروفیشنل باکسنگ شو آئندہ سال 10 فروری کو کرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...