کرسٹیانورونالڈو نے پرتگال کی قومی ٹیم کو بائے بائے کہہ دیا

کرسٹیانورونالڈو نے پرتگال کی قومی ٹیم کو بائے بائے کہہ دیا

کرسٹیانورونالڈو نے پرتگال کی قومی ٹیم کو بائے بائے کہہ دیا 18سال کی عمر میں قومی ٹیم جوائن کرنیوالے سٹار کا 23سالہ انٹرنیشنل کیریئر ختم

 لزبن(سپورٹس ڈیسک ) پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ اکتوبر میں نیشن لیگ کے دوران ناروے کے خلاف میچ میں نہ کھلائے جانے پر رونالڈو غصے میں پرتگال ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے تاہم اس وقت رونالڈو نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہیں ہورہے اور پرتگال کے کیمپ کو چھوڑ جانے پر وہ سزا کے مستحق ہیں لیکن اب رونالڈو نے پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ کرسٹیانو رونالڈو 18 سال کی عمر میں پرتگال کی نیشنل ٹیم میں منتخب ہوئے اور ان کا تقریباً23 سالہ انٹرنیشنل دور ختم ہوگیا جب کہ کرسٹیانو رونالڈو نے انڈر 15 سے لے کر نیشنل ٹیم تک 25 سال پرتگال ٹیم کی نمائندگی کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...