پاکستانی کرکٹرز کی ابوظہبی ٹی 10لیگ میں شرکت کی راہ ہموار
پاکستانی کرکٹرز کی ابوظہبی ٹی 10لیگ میں شرکت کی راہ ہموار پی سی بی اور لیگ منتظمین کے درمیان این او سی جاری کرنے پر معاملات طے پاگئے
ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک )ابوظہبی ٹی10 لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت کی راہ ہموار ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور لیگ منتظمین کے درمیان این او سی کے معاملے پر معاملات طے پا گئے ۔ذرائع کے مطابق لیگ منتظمین این او سی کے بدلے پی سی بی کو 2 لاکھ ڈالر تک معاوضہ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے ۔معاملات طے پانے کے بعد قومی کرکٹرز کی ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں شرکت کے لئے این او سی ملنے کے امکانات یقینی ہو گئے ہیں۔ فخر زمان، نسیم شاہ، فہیم اشرف سمیت لگ بھگ 15پاکستانی کرکٹرز نے ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں معاہدے کررکھے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments