نیوزی لینڈ کی 244 رنز سے فتح، 8 بھارتی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکے
ماؤنٹ منگوئی (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میچ میں بھارت کو 244 رنز سے ہرا دیا،8 بھارتی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکے ۔
مانٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے 333 رنز بنا ڈالے ۔ 334 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو پہلے ہی اوور میں بڑا جھٹکا لگا جب میٹ ہینری نے روہت شرما، ویرات کوہلی اور کپتان شریاس ایئر کو صفر پر آؤٹ کرکے بھارت کی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی۔بھارتی ٹیم اس اچانک حملے سے سنبھل نہ سکی اور بہ مشکل 89 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments