پھل اور سبزیوں کا استعمال، ہارٹ فیل کا خطرہ 41 فیصدکم
سبزیوں، پھلوں، پھلیوں اور مچھلی کا باقاعدگی سے استعمال دل کے امراض بالخصوص جان لیوا ہارٹ فیل کے خطرے کو 41 فیصد تک کم کردیتا ہے ۔
لندن(نیٹ نیوز)سبزیوں، پھلوں، پھلیوں اور مچھلی کا باقاعدگی سے استعمال دل کے امراض بالخصوص جان لیوا ہارٹ فیل کے خطرے کو 41 فیصد تک کم کردیتا ہے ۔اس امر کا انکشاف برطانیہ کے مشہور مائیو کلینک کے ماہرین نے ایک طویل سروے کے بعد کیا ہے ۔ ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ اگر آپ دل کے جان لیوا دورے سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو گوشت، روغنی کھانے ، میٹھے مشروبات، کولااور فاسٹ فوڈ کو ترک کرکے سبزیوں، پھل، پھلیوں اور مچھلی کھانے کو اپنا شعار بنائیں۔واضح رہے کہ ہارٹ فیل کی کیفیت میں دل کو خون کی فراہمی متاثر ہوتی ہے اور پوری دنیا میں اس مرض میں خوفناک اضافہ ہورہا ہے اور اب یہ عالمی وبا کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔ روچیسٹر میں واقع مایو کلینک کی ماہرِ قلب ڈاکٹر کائلا لارا نے پانچ اقسام کی غذائی عادات یا طریقوں اور دل کے امراض کے درمیان تعلق کا مشاہدہ کیا ہے ۔ اس کے لیے انہوں نے ایسے مریضوں کا انتخاب کیا جو اب دل کے مریض بن چکے ہیں۔ماہرین نے بتایا کہ جنوبی غذاسے دل کے دورے کا خطرہ 72 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جن میں انڈے ، فرائیڈ فوڈ، روغنی غذائیں، پروسیس شدہ گوشت اور شکر سے بھرپور مشروبات شامل ہیں۔