76سالہ خاتون 7ویں منزل سے گرکربھی زندہ بچ گئیں
جسے خدا رکھے اسے کون چھکے کے مصداق نیویارک کی 76سالہ خاتون ساتویں منزل سے نیچے گرنے کے باوجودزندہ بچ گئیں۔
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکہ میں مین ہیٹن کے مشرقی علاقے کی 76 سالہ رہائشی باربرا ہیلر اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے جھانک رہی تھیں کہ زیادہ جھکنے کی وجہ سے وہ ساتویں منزل سے نیچے عین سبزیوں اور پھلوں سے بھرے کارٹن اور کریٹوں پر جاگریں۔ ان کا ایک پھیپھڑا شدید متاثر ہوا جبکہ جبڑے اورایک پسلی میں فریکچر ہوا،خوش قسمتی سے ان کے سر پر کوئی چوٹ نہیں آئی،سرجری کے بعد وہ اب تیزی سے بہتر ہورہی ہیں ۔