کوروناوائرس کیوجہ سے لگژری ہوٹل بے گھر خواتین کیلئے مختص
کوروناوائرس کے پھیلاؤ اور خوف کی وجہ سے تمام تر لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہیں
جنیوا(نیٹ نیوز) جبکہ بے گھر افراد کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے ،اس ضمن میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ایک 3 سٹار ہوٹل نے بے گھر خواتین کو ٹھکانہ فراہم کرنے کا عزم کیا ہے اور ہوٹل کے 20 کمروں کو بے گھر خواتین کیلئے مختص کیا گیا ہے ۔اس ہوٹل میں رہنے والی 16 سالہ صوفیہ رحمانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے وہ سڑکوں اور گلیوں میں اپنی زندگی گزار رہی تھی لیکن اب اس ہوٹل میں اپنا الگ کمرہ اور باتھ روم ہے اور یہاں وقت پر کھانا بھی ملتا ہے ۔