ما ں کی ممتا جیت گئی ،بپھرے بیل کو مات ،نومولود محفوظ

ما ں کی ممتا جیت گئی ،بپھرے بیل کو مات ،نومولود محفوظ

چین میں ماں نے اپنی نومولود بچی کو بپھرے بیل کے حملے سے بچا لیا جبکہ پولیس نے بیل کو ہلاک کردیا۔

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے شہر ہیون میں بپھرا ہوا بیل فرار ہوکر ایک محلے گھس گیا اور ماں سمیت نومولود بچی پر حملہ کردیا۔خوش قسمتی سے ماں کی ممتا نے اپنے نومولود بچی پر آنچ نہ آنے دی اور بیل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ماں اور بچی کی علاقہ مکین نے بھی مدد کی۔ بیل کو ذبح خانے منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران وہ گاڑی سے اتر کر فرار ہوگیا تھا، اس سے پہلے کہ کوئی جانی نقصان ہوتا پولیس نے بیل کو گھیرے میں لے کر گولی مار کر ہلاک کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں