بہن کا بھائی کو بھیجا گیا پوسٹ کارڈ 33سال بعد ڈلیور ہو گیا
امریکا میں ایک پوسٹ کارڈ 33 سال بعد اپنی منزل تک پہنچ گیا ،یہ پوسٹ کارڈ اینی لوویل نے اپنے بھائی ال ویلس کو 1987میں 18دسمبر کو کرسمس سے قبل بارباڈوس سے پوسٹ کیا تھا۔
نیویارک (نیٹ نیوز)اینی پیشے کے لحاظ سے ٹیچرتھیں اور اب ریٹائرڈ ہوگئی ہیں اور حال ہی میں ان کے بھائی کا فون آیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں 1987 میں ان کا بھیجا ہوا ایک پوسٹ کارڈ موصول ہوا ہے ۔65سالہ ایل ویلس نے اپنی بہن کو کارڈ پڑھ کر سنایا کہ اس میں لکھا ہے کہ ایک تصویر 1000 الفاظ سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔