3خواتین کا قاتل شخص 30سال بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

3خواتین کا قاتل شخص 30سال بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

امریکی ریاست آئیوا میں 3 خواتین کے ایک بے رحم قاتل کو 30 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔

واشنگٹن (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے تفتیش کاروں نے ایک ٹرک ڈرائیور 58سالہ کلارک پیر ی بالڈون کو گرفتار کر کے کہا ہے کہ مذکورہ شخص نے 1990 میں 3 خواتین کو بے دردی سے قتل کیا تھا اوران کی لاشیں دو امریکی ریاستوں وائیومنگ اور تنیزی میں پھینک دی تھیں۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کو 30 سال بعد ڈی این اے ثبوت کے ذریعے گرفتار کیا گیاا وریہ بھی تحقیق کی جارہی ہے کہ وہ اور وارداتوں میں تو ملوث نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں