پینگوئنز سی لائن کے پنجرے میں ،اود بلاؤ کی وہیل سے ملاقات
جاپان میں لاک ڈاؤن نے سمندری جانوروں کی موجیں کرادیں، پینگوئینز نے سی لائن کے پنجرے کی سیر کی جبکہ اُودبلاؤ کی وہیل سے ملاقات ہوگئی
ٹوکیو(نیٹ نیوز )تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ بند جاپان کے ایک چڑیاگھر میں عوام کا داخلہ تو بند ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے وہاں سمندری جانوروں کو آزاد چھوڑ دیا گیا اور یوں موقع سے فائدہ اٹھا کر جہاں شرارتی پینگوئینز نے آزادی کو خوب انجوائے کیا اور سی لائن کے پنجرے کی سیر کی تو وہیں اُود بلاؤ کی وہیل سے ملاقات کروائی گئی جبکہ شہریوں نے یہ منظر آئن لائن دیکھے۔