سنسان سڑک پر سکیٹ بورڈنگ ،پولیس نے منچلوں کو دھرلیا

 سنسان سڑک پر سکیٹ بورڈنگ ،پولیس نے منچلوں کو دھرلیا

کینیڈا میں لاک ڈائون کے دوران سڑک پر منچلوں نے سکیٹ بورڈنگ شروع کردی

ٹورنٹو (نیٹ نیوز)کورونا وائر س کے سبب لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کے باعث کینیڈا میں بھی سناٹے کا راج ہے اور سڑکیں سنسان ہیں اور ایسے میں کچھ منچلوں نے موقع سے فائدہ اُٹھایا اور سکیٹ بورڈ نگ کرنے نکل پڑے ۔یہ مناظرکینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایکسپریس وے پردیکھے گئے جہاں تین منچلے سکیٹ بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شوق پورا کر رہے تھے ۔یوں سڑک پر سکیٹ بورڈنگ نے جہاں لوگوں کو حیران کردیا وہیں پولیس نے منچلوں کو دھر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں