پٹرول نہ دینے پر گاہک نے آفس میں سانپ چھوڑ دیا
بھارت میں ایک شخص نے بوتل میں پٹرول نہ ملنے پرپمپ مالک سے انوکھا انتقام لیا اور دفتر میں سانپ چھوڑ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر امیں ایک شخص بوتل میں پٹرول نہ دینے پر طیش میں آگیا اور پمپ مالک کے دفتر میں سانپ چھوڑ دیا
نئی دہلی(نیٹ نیوز) جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بوتل میں پٹرول نہ ملنے پر مذکورہ شخص پٹرول پمپ مالک کے دفتر کی جانب بڑھتا ہے اور تھیلے میں سے ایک بڑا سانپ نکال کر اسے دفتر کے اندر چھوڑ دیتا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے اس حرکت کو شدید تنقید کانشانہ بنایاہے ۔