1 روپے کے سکے کو لاکھوں میں فروخت کرنے کا طریقہ

1 روپے کے سکے کو لاکھوں میں فروخت کرنے کا طریقہ

بھارت میں پرانے سکوں اور نوٹوں کی نیلامی کرنے والی ویب سائٹ نے ایک روپے کا سکہ رکھنے والوں کو بڑی خوش خبری سنادی

ممبئی(نیٹ نیوز)پرانے سکوں اور نوٹوں کی نیلامی کرنے والی ویب سائٹ نے پیش کش کی کہ اگر کسی کے پاس 19ویں صدی کا ایک روپے والا سلور سکہ ہے تو وہ اس کے عوض پانچ لاکھ روپے کما سکتے ہیں جن لوگوں کے پاس یہ سکہ ہے وہ تصویر بنا کر اسے ویب سائٹ پرشیئر کریں جس کے بعد خریدار یہاں سکے کی بولی لگائیں گے ۔سکہ رکھنے والے مالک کا اختیار ہوگا کہ وہ مرضی کی قیمت پر اس کو فروخت کرے ، یعنی وہ ایک روپے کے سکے کی مدد سے راتوں رات لکھ پتی بن سکتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایک روپے کا یہ سکہ 1916 میں استعمال کیا جاتا ہے ، جن لوگوں کے پاس یہ سکہ موجود ہے وہ انڈیا مارٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر اسے اپ لوٹ کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں