چوری شدہ ایک ہزارسال قدیم نوادرات کی تھائی لینڈ واپسی

چوری شدہ ایک ہزارسال قدیم نوادرات کی تھائی لینڈ واپسی

ویتنام جنگ کے زمانے میں ریگی پتھر سے بنے انسانی ہنر کے دو نمونے جو تھائی لینڈ سے چوری ہو گئے تھے

ہنوئی (نیٹ نیوز)امریکی شہر سان فرانسسکو کے میوزیم سے واپس تھائی لینڈ پہنچ گئے ۔ چٹانی پتھر سے بنے ہندو دیوتاؤں اندرا اور یاما کی اشکال کی نقاشی کے ساتھ تیار کردہ شاندار صناعی نمونے کبھی تھائی لینڈ کے مندر کی زینت ہوتے تھے تاہم چوری ہونے کے بعد گزشتہ کئی دہائیوں سے سان فرانسسکو کے ایشیائی آرٹ کے میوزیم میں شائقین کی دلچسپی کا مرکز رہے ۔ فنی شاہکاروں کے دوبارہ تھائی لینڈ پہنچنے پر ان کی بنکاک کے نیشنل میوزیم میں 3ماہ کیلئے نمائش کی جارہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں