دو مختلف ممالک کے عوام کو ملانے والا ‘ڈیجیٹل آئینہ’
یورپ کے دو شہروں میں پورٹل نامی ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس میں دو مختلف ممالک کے لوگ کسی بھی وقت ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں
لتھوینیا(نیٹ نیوز)اس ضمن میں لتھوانیا کے دارالحکومت وِلنیئس اور پولینڈ کے شہر لیوبلِن کے عوامی مقام پر ایک بہت بڑا ‘آئینہ نما’ ڈسپلے لگایا گیا ہے ۔ اسے پورٹل کا نام دیا گیا ہے جس پر اعلیٰ معیار کے کیمرے نصب ہیں۔ اسے سڑک پر کی جانے والی ڈیجیٹل میٹنگ کہا جاسکتا ہے جس میں دونوں شہروں کے لوگ ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں اور ہاتھ ہلاکر اپنی خوشی کا اظہار کرسکتے ہیں۔سائنس فکشن فلموں کی طرح اسے ‘وقت کے پہیے ’ کی طرح کہا گیا ہے جو زمان و مکاں کو ثابت کرتا ہے ۔ لوگ اسے دو شہروں کے درمیان مجازی پل کا نام بھی دے رہے ہیں۔ وِلنیئس میں یہ ریلوے سٹیشن پر نصب کیا گیا ہے جبکہ لیوبلِن میں پلاک لاتیسکی کے علاقے میں نصب کیا گیا ہے ۔