آن لائن خریدے گئے فریج نے مالک کو کروڑپتی بنادیا

آن لائن خریدے گئے فریج نے مالک کو کروڑپتی بنادیا

جنوبی کوریا کے جزیرہ جیجو میں ایک شخص نے پولیس سٹیشن میں اپنی نوعیت کی پہلی درخواست جمع کروائی

سیول (نیٹ نیوز)اس نے بتایاکہ اس نے ایک آن لائن فریج خریدا تھا جس کی صفائی کرتے ہوئے اس کے نیچے ٹیپ سے چپکے ہوئے ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر ملے ہیں ۔پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے اس فریج کا پہلا مالک کون ہے اور اسے کس شخص نے خریدنے والے تک پہنچایا۔ جنوبی کوریا کے قوانین کے مطابق اگر ان پیسوں کا اصل مالک نہیں ملتا تو جس شخص نے اس فریج کو خریدا ہے یہ تمام پیسہ اسی کا ہوجائے گا۔ اس دلچسپ کہانی کو سن کر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصروں سے باز نہیں آسکے اور اکثریت نے فریج خریدنے والے کو مبارکباد دی تاہم کچھ حاسدوں نے اسے برابھلا کہہ کردل کی بھڑاس نکالی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں