افغان بچی کی ’’مینا ‘‘نے فرنچ زبان بولنا سیکھ لی

افغان بچی کی ’’مینا ‘‘نے فرنچ زبان بولنا سیکھ لی

افغانستان میں طالبان کی حکومت بنتے ہی کئی افغان شہری ملک چھوڑ گئے ان میں ایک بچی بھی شامل تھی جس کے پاس ایک ’’مینا‘‘تھی اور وہ اسے ساتھ لئے ابوظہبی پہنچ گئی

ابوظہبی (نیٹ نیوز )وہاں سے افغان بچی اپنے خاندان کے ساتھ فرانس چلی گئی تاہم مینا کو اپنے ساتھ نہ لے جاسکی ،جسے ابوظہبی میں تعینات فرانسیسی سفیر کے حوالے کردیا گیا ۔افغانستان سے ابوظہبی پہنچے والا یہ پرندہ فرانسیسی سفارتخانے میں رہ کر فرنچ زبان بولنا سیکھ گیا ہے ۔سعودی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ میں شامل ویڈیو میں مینا کو فرنچ زبان میں بات کرتے ہوئے بخوبی سنا جاسکتاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں