شوہر کا ’بغیر میک اپ‘ بیوی کو دیکھ کر طلاق دینے کا فیصلہ

شوہر کا ’بغیر میک اپ‘ بیوی کو دیکھ کر طلاق دینے کا فیصلہ

مصر میں شوہر نے اپنی بیوی کو بغیر میک اپ کے دیکھ کر طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا

قاہرہ(نیٹ نیوز) شوہر نے فیس بک پر دوستی کے بعد خاتون سے شادی کی تاہم شادی کے ایک ماہ تک بیوی کو بغیر میک اپ کے دیکھ کر اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ کے مطابق مصری شہری نے اہلیہ کو طلاق دینے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔ مصری شخص کا کہنا تھا کہ میں شادی کے بعد حیران رہ گیا کیونکہ میری بیوی ویسی نہیں لگی جس سے میں شادی سے پہلے ملا تھا۔اس نے مزید کہا کہ مجھے میری بیوی نے دھوکا دیا ہے کیونکہ وہ شادی سے پہلے میک اپ کرتی تھی لیکن شادی کے بعد میں نے اس کا اصلی چہرہ بغیر میک اپ کے دیکھا وہ الگ نظر آتی ہے ۔شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو برداشت کرنے کی کوشش کی لیکن شادی کے ایک ماہ بعد تنگ آکر اس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں