آسٹریلیا میں ٹک ٹاک کا شوق سرجن کا کیریئر لے ڈوبا
آسٹریلیا کے پلاسٹک سرجن کا کیریئر ٹک ٹاک کی وجہ سے ڈوب گیا
سڈنی(نیٹ نیوز)ڈاکٹر ڈینیئل ٹک ٹاک پر 1 کروڑ سے زائد فالوورز رکھتے ہیں اور شہر کے ایک مشہور سرجن ہیں، وہ ٹک ٹاک پر سرجری کی ویڈیوز شیئر کیا کرتے تھے تاہم اب آسٹریلوی ہیلتھ پریکٹیشنر ریگولیشن ایجنسی نے انہیں ہر قسم کے سرجیکل پروسیجر سے روک دیا ہے ۔ایجنسی نے یہ فیصلہ بے شمار مریضوں کی شکایات کے بعد کیا ہے ، مریضوں نے شکایات درج کروائی تھیں کہ مذکورہ ڈاکٹر اکثر سرجری کا عمل بیچ میں روک کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے لگتے تھے اور اجازت کے بغیر ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے جبکہ سرجری کے درمیان وقفہ لے کر ڈانس ویڈیو شوٹ کرتے تھے ۔ایجنسی نے تمام شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر ڈینیئل پر پابندی لگا دی ہے ۔ایجنسی نے انہیں اپنے ٹک ٹاک پروفائل سے سرجری سے متعلق تمام مواد ہٹانے کا حکم بھی دیا ہے ۔