کروشیا میں انسانی انگلی کے نشان جیسا ‘فنگرپرنٹ جزیرہ’
کروشیا سے متصل بحیرہ ایڈ ریاٹک میں ایک چھوٹے سے ویران جزیرے ‘بالژیناک’ کو اگر اونچائی سے دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے کہ جیسے کسی انسان کی انگلی کا نشان ہو اور اس پر بہت سارے فنگر پرنٹس بھی بنے ہوں
زغرب(نیٹ نیوز)اپنی اسی شکل کی وجہ سے یہ جزیرہ اپنے اصل نام ‘بالژیناک’ کے بجائے ‘فنگرپرنٹ جزیرہ’ کے نام سے مشہور ہے ۔اونچائی سے دیکھنے پر یہاں نظر آنے والے نشانات دراصل سفید پتھروں سے بنائی گئی وہ چھوٹی چھوٹی دیواریں ہیں جن کی اونچائی بمشکل تین سے چار فٹ ہے ۔کروشیائی مؤرخین کا کہنا ہے کہ انیسویں صدی عیسوی میں قریبی ساحل پر رہنے والے لوگوں نے اس جزیرے پر یہ دیواریں بنائی تھیں تاکہ تیز سمندری ہواؤں کی شدت کم کرتے ہوئے یہاں مختلف فصلیں اگائی جاسکیں۔ کروشیائی حکومت نے یونیسکو سے درخواست کی ہے کہ جزیرے کو ‘‘عالمی ورثے ’’ میں شامل کیا جائے ۔