ڈائنوسار سے بھی قدیم دیوقامت سمندری جانور دریافت
امریکی سائنسدانوں نے نیواڈا کے پہاڑوں میں ایک ایسے دیوقامت سمندری جانور کے رکازات دریافت کئے ہیں جو تقریباً 24 کروڑ سال قدیم ہیں
لاس اینجلس (نیٹ نیوز)اس کی کھوپڑی چھ فٹ سے بھی زیادہ لمبی ہے جس کی بنیاد پر ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ سمندری جانور کم از کم 56 فٹ لمبا رہا ہوگا۔اس قدیم و معدوم جانور کا تعلق سمندری جانوروں کے ’’اکتھیوسار‘‘ قبیلے سے ہے جسے ’’سمندری ڈائنوسار‘‘ بھی کہا جاتا ہے ۔اکتھیوسارز کے رکازات بہت کم ملے ہیں جو اگرچہ 25 کروڑ سال پرانے ہیں لیکن جسامت میں خاصے کم ہیں،اسے سمبوشپونڈائلس ینگورم کا نام دیا گیا ہے ۔