نایاب پرندوں نے مقبولیت میں ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

نایاب پرندوں نے مقبولیت میں ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

پرتھ(نیٹ نیوز)آسٹریلیا سے ایک دلچسپ خبرآئی ہے کہ سال کے اختتام پر گیتوں والے البم کی دوڑ میں ناپیدگی کے قریب پرندوں کی مدھر چہچہاہٹ پر مبنی ایک پورے البم نے آسٹریلیا ٹاپ 50 آڈیو البم کی فہرست میں تیسری جگہ بنالی ہے اور یوں مقبولیت میں ٹیلرسوئفٹ کو پیچھے چھوڑدیا ہے ۔

مجموعی طور پر 53 پرندوں کی آوازیں اس میں شامل ہیں اور دیگر معلومات جمع کرکے ایک باقاعدہ البم کی شکل دی گئی ہے ۔یہ البم موسیقاراورچارلس ڈارون یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی طالبعلم اینتھونی ایلبریخت نے ترتیب دی ہے جس میں آسٹریلیا کے ان نایاب ترین پرندوں کی چہچہاہٹ شامل ہیں جو ناپید ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

البم کی ساری آمدنی برڈلائف آسٹریلیا نامی تنظیم کو دی جائے گی جو ان پرندوں کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کررہی ہے ۔ ماہرین نے پرندوں کی خوبصورت آوازوں کے البم کو ‘پرندوں کا آرکیسٹرا’ قرار دیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں